• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مدد کے لیے رکنے والے نوجوان اور اس کی گرل فرینڈ کو ہی خاتون ڈاکو نے گولیاں مار کر قتل کردیا

Aug 21, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون ڈاکو نے نوجوان اور اس کی گرل فرینڈ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 22سالہ ایڈم سیمجی اور اس کی گرل فرینڈ امریکی ریاست فلوریڈا کے الباما نیشنل فاریسٹ سے گزر رہے تھے جب انہیں ایک خاتون نے روکا۔ خاتون نے انہیں بتایا کہ وہ جنگل میں بھٹک چکی ہے۔ اس پر ایڈم نے خاتون کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا لیا تاہم کچھ فاصلے پر جا کر خاتون نے اسلحہ نکال لیا اور گن پوائنٹ پر انہیں اغواءکرکے اپنے ساتھ جنگل میں لے گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈکیت خاتون کی شناخت یاسمین ہیڈر کے نام سے ہوئی ہے۔ جنگل میں لیجا کر یاسمین نے ایڈم اور اس کی 20سالہ گرل فرینڈ میکائیلہ پاﺅلس سے کہا کہ وہ اپنے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات اس کے حوالے کر دیں۔ پولیس کے مطابق ایڈم کے پاس بھی پستول تھی، جو اس نے بھی نکال لی اور اس کا ڈکیت خاتون کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ اس دوران ایڈم گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈکیت خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

موقع پا کر میکائیلہ نے پولیس کو کال کر دی جو آدھ گھنٹے بعد موقع پر پہنچ گئی اور ڈکیت خاتون کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ یاسمین ہیڈر کے علاوہ 36سالہ کرسٹل ڈیانی پنکنز نامی خاتون بھی جنگل کے اسی علاقے میں کیمپ لگا کر اپنے تین بچوں کے ہمراہ رہ رہی تھی۔ کرسٹل اور اس کے بچوں کے پاس بھی اسلحہ تھا۔ چنانچہ پولیس نے انہیں بھی گرفتار کر لیا۔