کیگالی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک روانڈا میں ایک کنسرٹ میں باریک سیاہ لباس پہن کرجانا ایک لڑکی کا جرم بن گیا۔ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 24سالہ للین موگابیکازی نامی یہ لڑکی 7اگست کو دارالحکومت کیگالی میں ہونے والے فرانسیسی آرٹسٹ تائیک کے کنسرٹ میں ایسا سیاہ رنگ کا لباس پہن کر گئی تھی جس میں سے اس کے جسم کے کچھ حصے نمایاں ہو رہے تھے۔
پولیس نے اس غلطی پر للین کو گرفتار لیا۔ اسے گزشتہ روز عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ ”للین نے ایسا لباس پہن رکھا تھا جسے ہم شرمناک کہیں گے، کیونکہ اس میں سے اس کے جسم کے پوشیدہ حصے نظر آ رہے تھے۔ ہماری ملکی اقدار کے لحاظ سے یہ ایک سنجیدہ جرم ہے۔“ رپورٹ کے مطابق للین کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔