• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کی منشیات ٹیسٹ رپورٹ سامنے آگئی

Aug 23, 2022

(نمائندہ خصوصی)فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سنامارین نےاپوزیشن کے مطالبے پر اپنا منشیات کا ٹیسٹ کروایاتھا۔اپوزیشن نے وزیراعظم کی پرائیوٹ پارٹی کی وڈیو لیک ہونے پر ان کے منشیات ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیوز لیک ہونے پر انہیں کافی تنقید کا سامنا تھا اور ان سے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔سنا مارین نے دسمبر 2019 میں فن لینڈ کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور اب تک انہیں اپنی جماعت کا اعتماد حاصل ہے۔