اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کا دام 85 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 25 ہزار 86 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 746 ڈالر فی اونس ہے۔