• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قطر نے پاکستان کو روزانہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی دینے پر آمادگی ظاہر کردی

Aug 25, 2022

دوحہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران قطر نے پاکستان کو یومیہ تین سے چار ہزار ٹن لیکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ مصدق ملک کے مطابق قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ قطر نے پاکستان کو یومیہ تین سے چار ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کےلیے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائےگی۔

خیال رہے کہ قطر کی جانب سے پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔