• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہ ملک جس نے دنیا میں کم ترین شرح پیدائش کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

Aug 27, 2022

سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا دنیا میں کم ترین شرح پیدائش کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2018ءمیں جنوبی کوریا میں پہلی بار شرح پیدائش ایک بچہ فی عورت سے کم ہوئی تھی جو اس کے بعد ہر سال تیزی سے گرتی ہوئی 0.81بچہ فی عورت تک آ پہنچی ہے۔ اس وقت جنوبی کوریا کی آبادی 5کروڑ 10لاکھ ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسی تناسب سے شرح پیدائش کم ہوتی رہی تو اس صدی کے اختتام تک جنوبی کوریا کی یہ آبادی آدھی سے بھی کم رہ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اوسط شرح پیدائش 1.6بچے فی عورت ہے۔ اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم ’او ای سی ڈی‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6دہائیوں میں عالمی سطح پر شرح پیدائش میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ 1970ءکی دہائی کے آغاز میں جنوبی کوریا میں شرح پیدائش 4بچے فی عورت تھی۔ اس کے بعد سے اس میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی آبادی کے تخمینے اور ورلڈ بینک کے ڈیٹا کے مطابق دنیا کے ایسے ممالک میں جہاں کم از کم فی کس آمدنی 30ہزار ڈالر ہے، ان میں جنوبی کوریا سب سے زیادہ تیزی سے بوڑھی ہوتی ہوئی قوم ہے اور 2100ءتک اس کی آبادی 53فیصد تک کم ہو کر صرف 2کروڑ 40لاکھ رہ جائے گی۔