• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موڈرنا نے کووڈ ویکسین ٹیکنالوجی کی نقل کرنے پر فائزر اور بایو این ٹیک پر مقدمہ دائر کیا

Aug 27, 2022

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) دوا ساز کمپنی موڈرنا نے نے اپنی حریف ویکسین بنانے والی کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک پر کوویڈ ویکسین شاٹس تیار کرنے میں اپنی ٹیکنالوجی کی نقل کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ موڈرنا نے جمعہ کو کہا کہ حریف کمپنیوں نے 2010 اور 2016 کے درمیان دائر کردہ پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی ۔

موڈرنا کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک نے ان کی ایم آر این اے ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی۔ موڈرنا کے مقدمے کے بعد فائزر کے شیئرز کی قیمت میں 1.4 فیصد جب کہ بائیو این ٹیک کے حصص کی قیمت میں دو فیصد کمی ہوئی ہے۔

موڈرنا نے جمعہ کو ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ مقدمہ، جو غیر متعین مالیاتی ہرجانے کا مطالبہ کرتا ہے، میساچوسٹس میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ اور جرمنی میں ڈسلڈورف کی علاقائی عدالت میں دائر کیا جا رہا ہے۔

موڈرنا کے چیف ایگزیکٹیو سٹیفن بینسل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہ مقدمے اس جدید ایم آر این اے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی حفاظت کے لیے دائر کر رہے ہیں جس کا ہم نے آغاز کیا، اسے بنانے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اور اسے کووڈ 19 کی وبائی بیماری سے پہلے کی دہائی کے دوران پیٹنٹ کروایا۔’