آگرا(نمائندہ خصوصی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرا میں انتہائی ہولناک واقعہ سامنے آیاہے جس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر چھوٹی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو اس کے باپ کو بھیج دی ۔
انڈیا ٹو ڈے کےمطابق پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزم کی شناخت گبر کے نام سے ہوئی ہے جس نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بنائی اور جب لڑکی نے بلیک میل ہونے سے انکار کر دیا تو اس نے یہ ویڈیو اس کے والد کو بھیج دی ، لڑکی کے والد نے تاج گنج پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاہے ، ملزم گبر شادی شدہ آدمی ہے ۔