• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریلوے سٹیشن سے اغواء ہونے والا 7 ماہ کا بچہ بی جے پی رہنما کے گھر سے برآمد

Aug 30, 2022

اتر پردیش(نمائندہ خصوصی)متھورا ریلوے سٹیشن پر سوئے ہوئے والدین کے قریب سے چرایا گیا بچہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما کے گھر سے برآمد کر لیا گیا ہے۔
“این ڈی ٹی وی “کے مطابق اترپردیش کے متھورا ریلوے سٹیشن سے 23اگست کو سوئے ہوئے والدین کے قریب سے اغوا ہونے والا 7 ماہ کا بچہ بی جے پی کے مقامی رہنما ونتیا اگروال کے گھر سےبر آمد ہو ا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے چرانے اور ان کی فروخت میں پورا گینگ شامل ہے۔

بچہ چرانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ،اس ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سٹیشن سے 100 کلومیٹر کی دوری پر فیروزآباد کے ایک گھر سے بچے کو برآمد کرلیا،یہ گھر بی جے پی کی رہنما ونتیا اگروال کا ہے،پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی رہنما ونیتا اگروال کی ایک بچی ہے تاہم وہ اور ان کے شوہر لڑکے کی خواہش رکھتے تھے اور یہ بچہ ایک لاکھ 18 ہزار میں خریدا تھا۔

ونیتا اگروال نے بتایا کہ یہ بچہ ڈاکٹرز سے خریدا تھا۔ اس بیان پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں وہ شخص بھی شامل ہے جسے ویڈیو میں بچے کو اغوا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں انیتا اگروال نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔