ساہیوال( ) ڈسٹرکٹ پولیس کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کے زیر نگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامرشہزاد چیمہ نے ضلع بھر میں ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا ہوا ہے۔جس میں مختلف تعلیمی و فنی اداروں میں جاکرطلباء و طالبات کو ٹریفک شعور و آگاہی لیکچرزکا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی چیک کیے جارہے ہیں تا کہ حادثات سے محفوظ رہا جاسکے۔اسی سلسلہ میں تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور دیگر ٹرانسپورٹ سٹاف کے ساتھ میٹنگز کرکے اس بارے میں آگاہی دی بھی دی جارہی ہے۔مزید طلباء کو ریلوے لیول کراسنگ،کم عمر ڈرائیورز اور سموگ کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے جا رہے ہیں اور پمفلٹس کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔