• Sat. Apr 20th, 2024

ضلع میں قیام امن،مذہبی ہم آہنگی، رواداری،بھائی چارے کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی قابل ستائش خدمات کا خیر مقدم کرتے ہیں

Oct 17, 2019

چنیوٹ ( )ضلع میں قیام امن،مذہبی ہم آہنگی، رواداری،بھائی چارے کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی قابل ستائش خدمات کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر امان سید انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس میں ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چہلم حضرت امام حسین ;174; کے حوالے سے جامع اور انتظامی و حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جن پر کامیاب عل درآمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،تاجروں اور سول سوساءٹی کے نمائندوں کا تعاون ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے ، اجلاس میں اے ڈی سی جی عمران عصمت ، صدر ضلعی تاجران حاجی محمد جمیل فخری ، خواجہ ندیم ، مولانا غلام مصطفی ، سید رضا شاہ ، سید احسان علی شاہ ، مولانا محمد حسین چنیوٹی ، مولان ملک خلیل احمد اشرفی ، قاری محمد ایوب چنیوٹی ، خواجہ معین الدین ، سکندر گولڑوی ، ملک اسد ،مولانا امان اللہ نعیمی کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن کمیٹی ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جسے معاشرے میں بہتری کیلئے استعمال ہونا چاہیے،آپ معزز ممبران امن کے حوالے سے معاشرے میں اپنی اپنی جگہ لیڈ کر رہے ہیں یہ شہر آپکا ہے اور اسکے امن کیلئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ محرم الحرام میں مظالی تعاون کے نتیجہ میں امن و سکون برقرار رہا جس کا سہرا امن کمیٹی کے سر ہے ،اس موقع پرتمام ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی نے باری باری خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم سب امن کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے اپنا اپنا کرادار ادا کرتے رہیں گے اور ضلع میں امن کو قائم کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،اس موقع پر علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کوچند مسائل کی نشاندہی کروائی جس پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے نشاندہی کیے گئے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے ، اجلاس میں امن وامان کے قیام کیلئے امن کمیٹی کے ممبران کی مثبت تجاویز کو سراہا گیا اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لانے کے اس عزم کا عادہ بھی کیا گیا، آخر میں امن و امان اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چینوٹ