نوشہروفیروز: (ایریا رپورٹرافضل علی)
مورو سیپکو ملازمین نے رشوت نی دینے پر شریف شہری کو اینٹیں پلاس مار مار کر لہولہان کردیا زخمی شہری ہاسپیٹل داخل مورو تھانے پر این سی داخل کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی شہریں کا احتجاجی مظاہرہ شہری کو زخمی کرنے والے سیپکو ملازم کی گرفتاری کا مطالبہ:- تفصیلات کے مطابق:- مورو سیپکو ملازمین مورو شہر کے کھیڑا بازار میں موجود ہوٹل مالک راشد نول سے دس ہزار رشوت دینے کی کھلم کھلا مانگ کی جس پر مورو سیپکو ملازمین نے راشد نول کو اینٹیں اور پلاس مار مار کر خون میں نہلادیا راشد نول کو شہریوں نے اٹھا کر مورو سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ کروایا جہاں ڈاکٹروں نے راشد نول کی مرہم پٹی کر کے اور ٹریٹ منٹ دے کر ہوش میں لائے بعد میں زخمی شہری راشد نول نے مورو تھانے پر رپورٹ درج کروانے کے بعد شہریوں نے راشد نول کی قیادت میں سخت احتجاجی مظاہرہ کیا زخمی شہری راشد نول نے نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ مورو کے صحافیوں بتایا کہ میری شہر میں چائے کی بلکل چھوٹی سی ہوٹل ہے جس پر بجلی کا میٹر لگا ہوا ہے اس کے باوجود مورو سیپکو والے مجھے بجلی ڈائریکٹ چلانے کی جھوٹی دھمکیاں دے کر اور جھوٹے کیسیز میں پھسوانے کی دھمکیاں دے کر مجھے بلیک میل اور حراساں کر کے مجھ سے ہر ماہ دس ہزار رشوت لیتے ہیں اس مہینے سیپکو مورو والوں نے میرے بجلی کے میٹر والے بل میں ڈیڈیکشن کا اضافی بل بھیج دیا اور مجھ سے 10 ہزار رشوت مانگنے بھی آئے تھے میں نے رشوت دینے سے انکار کیا تو مورو سیپکو ملازم۔عطا محمد سولنگی اور دیگر نے میرے اوپر برہم ہوگئے اور اینٹوں اور پلاسوں سے دھاوا بول دیا اور مجھے مار مار کر خون میں لت پت کر دیا ایسی رپورٹ میں نے مورو تھانے میں درج کروائی ہے مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئے ہے زخمی شہری راشد نول نے سیپکو چیف سکھر اور آئی جی سندھ ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے زخمی کرنے والے عطامحمد سولنگی اور دیگر کو قانونی کاروائی کر کے برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ یہ آئیندہ کسی غریب بے پہچ بجلی صارفین سے ناانصافی اور بلیک میل کر کے رشوت نہ لے سکیں دوسری صورت میں ہم مورو شہر میں مکمل شٹربند ہڑتال کریں گے اور سیپکو انجینئر مورو کی آفیس کے آگے احتجاجی دھرنا دیں گے
مورو سیپکو ملازمین نے رشوت نی دینے پر شریف شہری کو اینٹیں پلاس مار مار کر لہولہان کردیا زخمی شہری ہاسپیٹل داخل مورو تھانے پر این سی داخل کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی شہریں کا احتجاجی مظاہرہ
