• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت کا آزادی مارچ سے نمٹنے کےلئے فوج طلب کرنے پر غور

Oct 19, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کےلئے تیاریاں شروع کردیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آزادی مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کےلئے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، حکومت کی جانب سے سرکاری عمارات ، غیر ملکی سفارتخانوں اور اہم تنصیبات پر فوج تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،آرٹیکل 245کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کےلئے فوج طلب کی جائے گی،فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد کیا جائے گا، فوج کی طلبی کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج پر حکومت مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے، احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے اور پی ٹی آئی مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوشش جاری رکھے گی لیکن عوام کے مال و جان کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، واضح رہے کہ آرٹیکل 245 کے نفاذ کے بعد اس علاقے میں ہائیکورٹ کے اختیارات ختم ہو جاتے ہیں۔