شیخوپورہ خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج پر تیز رفتار بس ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ریسکیو 1122 خانقاہ ڈوگراں کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے 3 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا زخمیوں میں محمد وسیم ولد سراج دین- کوہاٹ، ریاض خان ولد محمد رفیق-کوہاٹ، اسلم ولد تنویر-پنڈی بھٹیاں، نورشاہ جہاں ولد میرشاہ جہاں- کرک اور زبیدہ زوجہ محمد احمد شامل ہیں اطلاع کے مطابق ڈائیو بس لاپور سے اسلام آباد کی طرف جارہی تھی کہ ڈرائیور کی غفلت کیوجہ سے خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج سے 2 کلومیٹر اسلام کی طرف موٹروے پر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے بس میں سوار 5 مسافر زخمی ہو گئے- ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا
آصف علی شیخوپورہ