• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”وقت آ گیاہے کہ پاکستان کو ۔۔“سابق برطانوی جنرل جوناتھن پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حق میں میدان میں آ گئے

Oct 20, 2019

لندن (نمائندہ خصوصی)برطانوی فوج کے سابق جنرل جوناتھن شا نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن عمل اور سعودیہ ایران کشیدگی کم کرنے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلیدی کردار ادا کیا،وقت آ گیا کہ پاکستان کو ڈومور کہنے کے بجائے مدد کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی فوج کے سابق جنرل جوناتھن شانے برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پرلکھے گئے مضمون میں اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں امن اور سعودیہ ایران کشیدگی کم کرنے میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیاہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی تنازعات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان نے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پناہ دی۔

انہوں نے اپنے مضمون میں مزید کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستانیوں کی کاوشوں کااحترام کرنا چاہیے، پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے،وقت آ گیا کہ پاکستان کو ڈومور کہنے کے بجائے مدد کی جائے۔