لندن(نمائندہ خصوصی) یورپی یونین کیساتھ ڈیل کرنے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ایک بار پھر بڑادھچکا لگ گیا،برطانوی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کیساتھ معاہدے کو ملتوی کرنے کے حق میں ووٹ دیدیا،برطانوی حکومت کو پارلیمان میں شکست کے بعد بریگزٹ اب مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ایوان میں بریگزٹ پر لیٹ ون ترمیم کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی جسے برطانوی پارلیمان نے مسترد کر دیا،بریگزٹ کے حق میں 322 اور مخالفت میں 306 ووٹ پڑے،ایوان میں اگر ترمیم منظور کر لی جاتی تو نئی ڈیل کی منظوری قانون سازی کے ذریعے کی جانی تھی۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معنی خیز ووٹ حاصل کرنے کا موقع ضائع ہو گیا، حکومت یورپی یونین چھوڑنے کے لیے قانون سازی متعارف کراے گی۔جبکہدوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما جیریمی کوربن نے کہا کہ ایوان نے نو ڈیل کے حادثے سے بچنے پر واضح فیصلہ دے دیا ہے۔