• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوجوان لڑکوں کو جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے والا گروہ بوریوالا سےگرفتار

Oct 26, 2019

بوریوالا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالاسب انسپکٹر محمد یعقوب کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکوں کو ٹیلیفون پر پھنساکر ان کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا. ثمن نامی لڑکی لڑکوں کے موبائل نمبرز پر مختلف نام استعمال کر کے رابطہ کرتی اور ملنے پر مجبور کرتی جب کوئی مخصوص جگہ پر ملنے آتا تو اپنے باقی ساتھیوں ارشد, علی حیدر, یسین اور عبدالحفیظ کے ساتھ کے ذریعے ان کو پکڑ لیتے اوربلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرتے. ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کے نوٹس میں بات آئی تو انہوں نے ایسے گروہ کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرنے کی ہدایات دی تھیں. پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.

رپورٹ…
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم