• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پورے ملک کی طرح چنیوٹ میں بھی یوم سیاہ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی .

Oct 27, 2019

چنیوٹ: پورے ملک کی طرح چنیوٹ میں بھی یوم سیاہ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی .ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی، ڈی پی او سید حسنین حیدر، ایم این اے غلام محمد لالی اور ایم پی اے تیمور امجد لالی ۔ میاں شوکت علی تھہیم و دیگر نے کی ۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ افسران, انجمن تاجران ,اساتذہ اور طلباء ۔ وکلاء ۔ سول سوسائٹی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے کیا گیا جو ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ آج کے دن پاکستان کی شہہ رگ پر ہندو بنئے نے غاصبانہ قبضہ کیا, ۔ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا کہ احتجاج کا مقصد اقوام عالم تک کشمیریوں کی آواز بلند کرنا ہے, ایم این اے مہر غلام محمد لالی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم سیاہ منا رہے ہیں, ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی نے کہا کہ بھارتی درندے کشمیریوں کی آوز اب زیادہ دیر تک نہیں دبا سکیں گے ۔ریلی کے دوران احتجاجی مظاہرین کی انڈیا کے خلاف اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں بھرپور نعرے بازی
رپورٹ آصف اقبال ڈسٹرکٹ بیوروچیف نیوز ٹائم چنیوٹ