چنیوٹ (آصف اقبال ڈسٹرکٹ بیوروچیف نیوزٹائم چنیوٹ )
ضلعی صدر کیمیسٹ ایسوسی ایشن حاجی محمّد زاہد ساویز کی زیر صدارت انجمن تاجران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر انجمن کریانہ ایسوسی ایشن ملک محمّد عرفان، صدر ووڈ ماسٹر فرنیچر ایسوسی ایشن چوہدری عالمگیر منیر، صدر مسلم بازار فیز 1 شیخ ندیم احمد، صدر پیر بھٹہ بازار اسد علی کاظمی، صدر گلی پیراں والی شہباز صدیقی، صدر قذافی مارکیٹ بشیر احمد بٹ، صدر سبزی منڈی حاجی عالمگیر مستان، صدر صرافہ بازار صفدر علی، صدر مارکیٹ کھوکھراں خواجہ معین الدین، صدر سٹون سپلائرز ملک غلام رسول، صدر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن چوہدری جاوید سلیم گجر، صدر مسلم بازار فیز 2 حاجی شوکت جٹ، صدر ریلوے روڈ وقار مغل، نائب صدر ووڈ ماسٹر فرنیچر ایسوسی ایشن نیر مراد، تاجر رہنما محمّد راشد مجاھد، تاجر رہنما مسلم بازار شیخ عرفان احمد، تاجر رہنما مسلم بازار امتیاز حسین، تاجر رہنما ریل بازار چوہدری جمال، صدر ٹینٹ ایسوسی ایشن ملک اصغر گوگا سمیت ضلع بھر سے تاجر حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوے مقررین کا کہنا تھا کہ ٹیکس دینا ہر تاجر کا حق ہے ترقی یافتہ قومیں بھی اپنے ملک کو سنوارنے کے لئے ٹیکس ادا کرتی ہیں ایف بی آر کو چائیے کے تاجر برادری سے احسن طریقے سے ٹیکس وصول کریں ہم سب ٹیکس دینے کے لئے تیار ہیں ملک پاکستان جس حالت سے گزر رہا ہے ہمیں بھی چاہیے کے حکمران کا ساتھ نبھائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ چنیوٹ کی عوام کا معاشی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا چند مخصوص لوگوں کے کہنے پر چنیوٹ میں کسی قسم کی کوئی ہڑتال نہیں کی جائے گی تمام تاجر برادری اپنی دکانیں کھلی رکھیں گی چند عناصر کا کہنا ہے کہ ہڑتال میں ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں انھیں باور کرواتے ہیں کہ جب کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تو کیوں پر امن شہر کا ماحول خراب کر رہے ہیں تاہم شرکاء کا کہنا تھا کہ کہ چنیوٹ کی تمام تاجر برادری کسی بھی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی