کراچی(غلام مصطفے عزیز ) ماہ ربیع الاول کے دوران شہریوں خصوصا ربیع الاول کے جلوسوں، استقبالیہ کیمپوں، مساجد خانقاہوں، مزارات اور جشن عید میلاد النبی ۖ کے اجتماعات کو فراہمی ونکاسی آب کی بہتر سہولیات بہم پہنچانے کے سلسلے میں ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئراسداللہ خان کی خصوصی ہدایات پر واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوںمیں نکاسی آب کی شکایات کے خاتمے، سیوریج لائنوں کی صفائی لائن لیکیجز کی مرمت، دھنسنے والی لائنوں کی تبدیلی، ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی تعمیر اوران پر کور ورنگ سلیب رکھنے کا کام شبانہ روز جاری ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے عملے نے ماڈل زو ن ملیر یوسی ون کی سیوریج لائنوں کی ونچنگ ،سیورکلینگ ،راڈنگ اور جیٹنگ مشینوں کی مددسے صفائی کا کام مکمل کرلیاہے،چکراگوٹھ میمن گلی کے قریب واٹربورڈ کی33انچ قطر کی لائن میں پیدا ہونے والے رساو کا خاتمہ کردیا گیا ہے،ٹینری روڈ ،لیاری جزل اسپتال کے قریب رات کے اوقات میں سیوریج مین ہولز کی صفائی کی گئی ،سینٹر ل مسلم آباد،پرانا گولیمار یوسی 6می،ناظم آباد بلاک 3Bمیں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیا ہے ،سینٹر ل مسلم آباد،بن قاسم قذافی ٹاو ن میں4انچ قطر کی لائن کی مرمت کرکے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایات دور کردی گئی ہے ،ملیر غریب آباد میں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا گیا،قصبہ پمپنگ اسٹیشن میں 100ہارس پاور کے پمپ کی مرمت کرکے اسے نصب کردیا گیا ہے ،ریکسر پرانا گولیمار میں میں 8انچ قطر کی لائن تبدیل کی گئی،کیٹیل کالونی میں 54انچ قطر کی پانی کی لائن کے ہیوی لیک کا خاتمہ کرکے پانی کاضیاع روک دیا گیا،لیاری ٹاو ن یوسی 8کے بند مین ہولز کی صفائی کرکے نکاسی آب کے نظام کو رواں کیا گیا،ناظم آباد بلا ک 4میں سیوریج کی قدیم لائن کی صفائی کی گئی اور سیوریج کی نکاسی ممکن بنادی گئی ،جعفر طیار سوسائٹی یوسی ون ، شاہ فیصل ٹاو ن یوسی 10میں سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا،نیوکراچی 5000فٹ روڈ کے قریب 18 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،کشمیر کالونی میں سیوریج کے پرانے چیمبر کی مرمت اور صفائی کرکے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایت دور کی گئی ،سائٹ ٹاو ن پنکھاہوٹل کے قریب 12انچ قطر کی لائن تبدیل کی گئی،جمعہ گوٹھ سے گزرنے والی ہالیجی کنڈیوٹ کے چیمبر کی صفائی کا کام کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے ،اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی فراہمی ونکاسی آب کے نظام میں بہتری کیلئے کام شبانہ روز جاری ہے۔