• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تبدیلی آئی نہیں آ گئی ہے واپڈا احکام کی بے حسی بغیر پول کے بجلی سپلائی کرنے لگے۔صارفین کےسرپرخطرات منڈلانےلگے

Nov 6, 2019

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی) تبدیلی آئی نہیں آ گئی ہے واپڈا احکام کی بے حسی بغیر پول کے بجلی سپلائی کرنے لگے۔صارفین کےسرپرخطرات منڈلانےلگے
شجاع آبادشہر کے نواحی علاقے خیرپور اور محلہ تیرت والا محلہ خواجگان میں بغیرپولزکےصارفین کوبجلی کی سپلاٸی دھڑلےسےجاری۔ کون کہتا ہے ملک ترقی نہیں کررہا شجاع آباد میپکوحکام نے نئی سائینس ایجاد کر ڈالی بغیر پول کے ہی کئی کئی سو فیٹ تاریں ڈال کر گھروں کو کنکشن واپڈا حکام کا کہنا ہے آخر یہ درخت کس کام آئیں گے اس سے خرابی ہو بھی تو زمین پر کھڑے ہو کر ہی ٹھیک کی جا سکتی ہے کون ساتھ ساتھ سیڑھی اٹھائے پھرتا رہے محلےکے بچے بھی آرام سے جھولے لے سکتے ہیں جبکہ میپکوحکام کوبارباردرخواستیں دینابھی بارآورثابت نہ ہوسکا۔عوام نے ایس ڈی او واپڈا سےفوری نوٹس لینےکامطالبہ کیاہے