• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چوتھا کمشنر گولڈ کپ انٹر تحصیل ٹورنامنٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ظفر علی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی

Nov 6, 2019

ساہیوال (مزمل حسین ڈپٹی بیوروچیف ) چوتھا کمشنر گولڈ کپ انٹر تحصیل ٹورنامنٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ظفر علی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمٰن تھے۔تقریب میں ڈویژن کی تمام ساتوں تحصیلوں کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی کو سلامی دی ۔ تقریب میں ٹیبلو،ڈاچی ڈانس ،جمناسٹک کے مظاہرے پیش کیے گئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا ۔کھیلوں کا آغاز 100 میٹر کی ریس سے ہوا جسے تحصیل ساہیوال نے جیت لیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم الرحمٰن نے کھیلوں کو زندگی کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ صحت مند تفریح میں بھر پور حصہ لیں تا کہ ان کی شخصیت کی تعمیر بہتر ہو سکے ۔انہوں نے تقریب کے میزبان ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد کی کاوشوں کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ان تمام اضلاع میں ہونیوالے ان مقابلوں کو ضرور دیکھیں تا کہ مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو ۔یاد رہے کہ اس ٹورنا منٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیمیں 11 کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں جو 16 نومبر تک جاری رہے گا ۔