• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور پریس کلب کلچرل کمیٹی اور کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان پنجابی انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچر کی سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صد ف

Nov 6, 2019

پریس ریلیز
لاہور پریس کلب کلچرل کمیٹی اور کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان پنجابی انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچر کی سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صد ف
پنجابی انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچر کی سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صد ف کے اعزاز میں لاہور پریس کلب کلچرل کمیٹی اور کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی ،جس میں صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری ،سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو،ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، سید نور، بابامحمد یحیٰ خان ، نا صر ادیب ، عارف لوہار،پرویز کلیم،راشد محمود،اشرف خان،الطاف حسین،بشری صادق،قمرالزمان بھٹی سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض نعیم حنیف نے انجام دیئے۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر صغری صدف کی پنجابی زبان اور پنجاب ثقافت کے فروغ کےلئے خدمات کو سراہتے ہیں ، ڈائر یکٹر جنرل پلا ک کے طور پر بہترین خدمات انجام دیں ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ان کی خد ما ت سے پنجاب حکومت بہتر انداز میں استفادہ کرے ۔ڈاکٹر صغر یٰ صدف نے اس موقع پر سب کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس شکریہ کے لئے الفاظ نہیںہیں۔ مجھے لاہور پریس کلب سے وہی محبت ہے جو پلاک سے ہے۔ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہاکہ میںنے پی ایچ ڈی تو تصوف میں کی ہے لیکن چلہ پلاک میں کاٹاہے۔اس موقع پر شرکاءنے ڈاکٹر صغریٰ صدف کی بطور ڈی جی پلاک خدمات کو شاندار انداز میںخراج تحسین پیش کیا ۔راشد محمود نے کہاکہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کی کامیابیوں کاجشن ان کی زندگی میںمنایاجاتاہے اورڈاکٹر صغریٰ صدف اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہیں۔ناصر ادیب نے کہاکہ اگر ڈاکٹر صغرا صدف نہ ہوتیں تو مجھے آج بھی پرائیڈآف پرفارمنس نہ ملتا،یہ ایوارڈ ان کی امانت ہے۔میں کبھی ایوارڈ کے لئے تو چودھری پرویز الٰہی کے پاس نہیں گیالیکن ڈاکٹرصغریٰ صدف کی پلاک میںدوبارہ بطور ڈی جی تعیناتی کے لئے ضرور جاﺅں گا۔بابامحمدیحیٰ خان نے کہاکہ میری دعائیں صغریٰ صدف کے لئے ہیں۔سیدنور نے کہاکہ میری ماں کانام بھی صغری ہے اورڈاکٹر صغری صدف میں مجھے اپنی ماں نظرآتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرصغریٰ صدف نے پلاک کے لئے بے پناہ کام کیا جونظربھی آیا۔ان کویہاں سے نہیں جاناچاہیے۔گلوکار عارف لوہارنے کہاکہ ڈاکٹرصغریٰ صدف جب سے پلاک سے گئی ہیں وہاں پر ویرانی ہی ویرانی ہے انہوں نے پلا ک میںمیلوں کااہتمام کیاجوپنجاب کی ثقافت ہے اورمیری ان سے محبت بھی اسی مناسبت سے ہے۔صدر کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان طاہر بخاری،جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری،سہیل بخاری،محمد یامین صدیقی،سیف اللہ سپرا،دادا طفیل اختر،الطاف حسین،منورسلطانہ،ناصربشیر،اشرف خان،عارف لوہار،خالدرامے،ڈاکٹرکنول فیروز،ناصربیراج،اقبال قیصر،بشری صادق اوردیگر نے بھی اس موقع پر ڈاکٹر صغری صدف کے لئے نیک تمناﺅں کااظہار کیا۔پر وگرام کے اختتام پر لاہور پریس کلب کی جانب ڈاکٹر صعریٰ صدف کو شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے۔

زاہد عابد
سیکرٹری