• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشدہ بتول کی حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ڈی جی انڈسٹریز پنجاب کے حکم کی تعمیل کے مطابق عوام الناس کے لیے مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کے لیے کاوشیں جاری

Nov 6, 2019

وہاڑی(انضمام الحق چوہدری )
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشدہ بتول کی حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ڈی جی انڈسٹریز پنجاب کے حکم کی تعمیل کے مطابق عوام الناس کے لیے مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کے لیے کاوشیں جاری
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز و سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول راشدہ بتول نے میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال صاحب او ر ڈی جی انڈسٹریز پنجاب کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ تمام دوکاندار اپنی کریانہ گوشت اور پھل و سبزی کی دوکان پر مجوزہ سائز کے وائٹ بورڈ( white board) پر مقرر کردہ نرخ کو روزمرہ کی بنیاد پر رقم کر کے آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔اگر مجوزہ معیاری سائز کے بورڈز آویزاں نہ کیے گئے تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ مہنگائی کے خلاف تمام متعلقہ قوانین کے مطابق کاروائی نہ صرف عوام کے لیے ریلیف کا سبب ہے بلکہ متعلقہ قانون شکن عناصر کے لیے ایک تنبیہ بھی ہے محترمہ سپیشل مجسٹریٹ صاحبہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی صاحب نے اس حوالہ سے ایک اجلاس بھی منعقد کیا ہے اور واضح ہدایت جاری کی ہے کہ نرخ نامہ جات کو آویزاں نہ کرنے اور ناجائز منافع خور وں کے لئے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشدہ بتول نے بات کرتے ھوئے کہا کہ انہوں نے شہر اور گردونواح کے تمام دوکانداروں کو مجوزہ سائز کے بورڈز آویزاں کرنے کے لیے فیلڈ میں دورے شروع کر دیئے ہیں اور یکم نومبر سے تا حال متعدد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 32000 روپے جرمانہ اور ایک عدد FIR تھانہ سٹی میں درج کروائی ہے اور اعوام الناس کے ریلیف کے لیے سر توڑ کوشش جاری رکھیں گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز وسپیشل مجسٹریٹ درجہ اول راشدہ بتول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی او انڈسٹری کہ کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو اس میں ملوث لوگ ہوں گے انکے خلاف بلا امتیاز کاروئی کی جائے گی اور کسی قسم کا دباؤ یا سفارش قابل قبول نہ ہوگی۔
عوام مہنگائی سے متعلق اپنی شکایت قیمت پنجاب اپلیکیشن پر آن لائن یا نمبر02345۔0800 پر درج کروا سکتی ہے جس پر کاروائی عمل میں لا کر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

رپورٹ …
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی