• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چنیوٹ میں دنیا کا سب سے وزنی63من کیک تیار کرلیا گیا

Nov 10, 2019

چنیوٹ میں دنیا کا سب سے وزنی63من کیک تیار کرلیا گیا اپنی نوعیت کا منفرد کیک علی الصبح نسیم سحری کے وقت کاٹا گیاہے کیک دیکھنے کے لیے عاشقان رسول ﷺ کا ہجوم امڈ آیا چنیوٹ میں دریائے چناب کے دوپلوں کے درمیان جشن عید میلاد النبیؐ پرحضور اکرم ؐ کی ظاہری حیات طیبہ کی نسبت سے ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا کا سب سے بڑا63 من وزنی میلاد کیک کاٹا گیا کیک بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں مکھن،انڈے،دودھ آب زمزم،چاکلیٹ، اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جاتا ہے اور کیک کی تیاری میں حصہ لینے والے تمام افراد با وضو درود شریف اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہتے ہیں حضور اکرم ؐ کی پیدائش کاوقت گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی شب تہجد کے وقت سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت خواجہ محبوب الٰہی درودو سلام کی صداؤں میں کیک کاٹ کرحضور اکرم ؐ کی بارگاہ میں اپنی محبت کا والہانہ نذرانہ پیش کر کے جشن میلاد النبی کی تقریبات کا آغاز کریں گیدنیا کے سب سے بڑے میلاد کیک کی منفرد بات یہ ہے کہ فریش کریم سے تیار کئے گئے اس کیک کو ایک لاکھ کے قریب افراد سیر ہو کر کھاتے ہیں
بلال الطاف نیوز ٹائم چینوٹ