• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت مقبو ضہ کشمیر کیلئے شفاف پالیسی اختیار کرے ، ایرانی سپریم لیڈر

Aug 21, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لئے شفاف پالیسی اختیار کرے ۔

دنیا نیوز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنائی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کیلئے شفاف پالیسی اختیار کرے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلم اکثریتی علاقے پر دباﺅ ختم کرے ۔ ان کا کہناتھا کہ برطانیہ نے تنازع کوطول دینے کیلئے مسئلہ کشمیر کوحل نہیں کیا تھا ۔

واضح رہے کہ چاہ بہار بندرگا ہ کے حوالے سے بھارت ایران تعلقات کے تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں ان جانب سے ناصر ف بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے بلکہ برطانیہ کی دوغلی پالیسی پر بھی تنقید کی گئی ہے