• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی کرکٹر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

Nov 12, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں۔دنیا ٹی وی کے مطابق نسیم شاہ ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں انہیں ان کی والدہ کے انتقال کی خبر دے دی گئی ہے۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے نسیم شاہ سے گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئےان کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔
نسیم شاہ جو کہ آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں سے اظہارہمدردی کیلئے پاکستانی اور آسٹریلوی ٹیموں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کرمیچ کھیلا۔
ٹویٹر صارفین نے بھی دکھ کی اس گھڑی میں نسیم شاہ سے اپنی محبت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔۔
ایک صارف نے لکھا کہ نسیم ایک قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہیں ،یہ ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ وقت ہے،ان کے پورے خاندان کیلئے صبرکی دعا۔