• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نجی میڈیکل بورڈ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس بڑھانے میں ناکام،سابق وزیر اعظم کی طبیعت کے حوالے سے تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

Nov 13, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)نواز شریف کی صحت سے متعلق اچھی اطلاعات سامنے نہیں آ رہی ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ان کے پلیٹ لیٹس میں بہتری نہیں آ رہی۔

رپورٹ کے مطابق نجی میڈیکل بورڈکو نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بڑھانے میں ناکامی کا سامنا ہے اور یہ بورڈ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کرچکا ہے۔نوازشریف کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی تشویش کا باعث ہے جبکہ بیرون ملک روانگی میں تاخیر سے تشویش بڑھ رہی ہے۔