• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

این بی پی کا اپنے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر ملک بھر کے دفاتر میں تقریبات کا اہتمام

Nov 14, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے اپنے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر ہیڈ آفس اور ملک بھر کے ریجنل آفیسز میں تقریبات کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں کام کرنے والے نیشنل بینک کے ملازمین نے شرکت کی اور نیشنل بینک کی ترقی و کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق این بی پی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں بینک کے صدر عارف عثمانی کے علاوہ تمام سینئر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر صدر بینک عارف عثمانی نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ رب کریم نے مجھے آپ لوگوں کے ساتھ بینک کی 70 ویں سالگرہ منانے کا موقع دیا۔ انہوں نے بینک میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین نے اپنی عمر بھر کی محنت سے بینک کو ترقی و کامیابی کے اس مقام تک پہنچایا۔ عارف عثمانی نے بینک کی 70 سالہ تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ این بی پی کا قیام 1949ء میں ایک آرڈیننس کے ذریعے عمل میں آیا، اپنے وجود میں آنے کے بعد بینک نے ملک کی ترقی کے لئے ہر ترقیاتی منصوبے میں اپنا حصہ ڈالا۔ زرعی شعبہ، صنعتی ترقی، توانائی، چھوٹے قرضہ جات، کارپوریٹ لون، اندورن و بیرون ملک ترسیلات یا اسلامک بینکنگ، غرض زندگی کے ہر شعبے میں نیشنل بینک نے فنانس کر کے ملک کی ترقی و کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ نیشنل بینک کے صدر نے اپنی مستقبل کی ترجیحات بھی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بینک اب جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اس لئے نیشنل بینک بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھائے گا اور ڈیجیٹل بینکنگ کی راہ اپنائے گا۔ اس کے علاوہ بینک نوجوانوں کے لئے ”کامیاب جوان پروگرام” جس سے ملک بھر کے نوجوان فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پائوں پر کھڑے ہو کر ملکی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ بعد ازاں انہوں نے تمام ملازمین کی محنت اور کاوشوں کی تعریف