• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی معاشی سمت درست ہے یا نہیں ؟عالمی ادارے آئی ایم ایف نے بتا دیا

Nov 13, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے کہا ہے کہ پاکستان درست سمت میں جارہاہے۔انہوں نے کہاآیندہ سال جون میں تجارتی خسارہ مزید کم ہو جائے گا،عبدالرزاق کے مطابق چین کے ساتھ ایف ٹی اے کا معاہدہ دسمبر سے لاگو ہو جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق عبدالرزاق داو¿دکاکہنا ہے کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے گارمنٹس انڈسٹری پر زیادہ توجہ دے رہی ہے، گارمنٹس صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں،پاکستان کی کاروباری برادری ملک میں بے روزگاری کو ختم کر سکتی ہے۔