اسلام آباد (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے امداد بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے اقتصادی امور میں عدم توازن کے باعث 2017 میں بجٹ اسپورٹ معطل کر دی تھی۔انہوں نے لکھا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپوڑٹ سے متعلقہ امداد کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی وجہ معیشت میں بڑھتا اِستحکام ہے۔
ادھر 92 نیوز کے مطابق اکرم ہوتی کا کہنا تھا کہ اقتصادی امور میں عدم توازن کے باعث یہ امداد معطل کی گئی تھی۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے امداد بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا
