کراچی (نمائندہ خصوصی)سٹیٹ بینک نے مانیٹر ی پالیسی کا اعلان کردیا ہے،شرح سود 13.25 فیصد پر برقرا ر رکھتے ہوئے بنیادی شرح سود مستحکم رکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے مانیٹر ی پالیسی کا اعلان کردیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے بنیادی شرح سود کو برقراررکھا گیا ہے ۔شرح سود 13.25 فیصد پر برقرا ر رکھتے ہوئے بنیادی شرح سود مستحکم رکھی گئی۔
مانیٹر ی پالیسی کا اعلان آئندہ دوماہ کے لئے کیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق بین الاقوامی ادائیگیوں کازورکم ہواہے ۔جاری کھاتوں میں بہتری دیکھی جار رہی ہے اور روا ں مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 3.5فیصد رہنے کاامکان ہے ۔ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 73.5فیصد کمی ہوئی ہے اور ادائیگیوں کے توازن سے روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے ۔
بنیادی شرح سود برقرا ر ، سٹیٹ بینک نے مانیٹر ی پالیسی کا اعلان کردیا
