کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 350 روپے سستا ہوا ہے جس کے باعث ایک تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار 700 روپے پر آگئی ہے۔ صرافہ جیولرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی کے بعد 1570 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی کے ساتھ 77 ہزار 761 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
