• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیرمیں 25ویں روز بھی کرفیو،موبائل فون،انٹرنیٹ سروس بند،لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا

Aug 29, 2019

سری نگر(نمائندہ خصوصی) آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 25ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 25ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔