• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

داعش جنوبی ایشیا اور مشرق بعید کے مرکزی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا

May 12, 2020

کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں داعش جنوبی ایشیا و مشرق بعید کے اہم رہنما عمر خراسانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں پکڑے گئے داعش کے 4 ارکان سے تفتیش کے بعد ضیا ء الحق عرف شیخ عمر خراسانی کو 2 دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے ساتھیوں میں خراسانی کے ترجمان صہیب اور انٹیلی جنس چیف ابو علی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ داعش افغانستان کے دارالحکومت سمیت دیگر کئی علاقوں میں بم دھماکوں میں ملوث رہی ہے۔ طالبان خود کو داعش کا مخالف کہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد طالبان نے بڑے پیمانے پر حملے نہیں کیے لیکن ایسے میں داعش کی جانب سے کئی بار بم دھماکے کیے گئے ہیں۔