بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چین نےامریکی مصنوعات کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے جنہیں دوسرے مرحلے میں امریکی مصنوعات پر لگائے جانیوالے اضافی محصولات سے چھوٹ ملے گی۔
غیر ملکی میڈیا چین کی ریاستی کونسل کےکسٹمزٹیرف کمیشن کےایک بیان کے مطابق یہ امریکی مصنوعات کی دوسری فہرست ہے جس کو امریکی دفعہ 301 اقدام کیخلاف جوابی محصولات کے دوسرے دور سے خارج کیا جائیگا۔اس میں کہا گیا ہے کہ چھوٹ 19مئی 2020 سے 18 مئی 2021 تک ہو گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے عائد کیے گئے محصولات واپس کر دیئے جائیں گے۔اس میں کہا گیا ہے کہ اضافی محصولات کے دوسرے چینی دور سے مشروط دیگر امریکی مصنوعات کو فی الحال خارج نہیں کیا جائیگا۔ان امریکی مصنوعات کے لئے جو پہلی دو فہرستوں میں نہیں ہیں، کمیشن نے کاروباری اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ مصنوعات کی مخصوص فہرست کے بعد اضافی محصولات کی چھوٹ کے لئے درخواست دیں یہ ایسی گھریلو فرموں پر لاگو ہوتا ہے جو مارکیٹ کی صورتحال کے تناظر اور تجارتی انداز میں امریکہ سے ان مصنوعات کی خریداری اور درآمد کرنے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔