• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

Jun 19, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) ایک طرف کورونا وائرس نے عوام کی زندگی کو مشکل کر رکھا ہے تو دوسری جانب اس مہنگائی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے تاہم آج ایک بار پھر سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 165 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ رک سا گیا ہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 848 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 33 ہزار 919 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ برتری برقرار نہ رہ سکی اور چند ہی لمحوں کے بعد اس نے گرنا شروع کر دیا ۔100 انڈیکس اس وقت 214 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 634 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔
یاد رہے کہ کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن کرتے ہوئے مختلف علاقے سیل کر دیئے گئے ہیں تاہم کچھ کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 118 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور مزید پانچ ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 82 ہزار 12 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 59 ہزار 215 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 60 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 59 ہزار 983، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 613، بلوچستان میں 8 ہزار 794، اسلام ا?باد میں 9 ہزار 637، آزادکشمیر میں 740 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 214 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔