کراچی (نمائندہ خصوصی) عالمی مارکیٹ میں تیزی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر (2400 روپے) اضافے کے ساتھ 1948 (تین لاکھ 10 ہزار 900 روپے) ڈالر ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیزی کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے ہیں جہاں سونا 400 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 16 ہزار روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 99 ہزار 451 روپے کا ہوگیا ہے۔