• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لائے بغیر آسٹریا میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی

Feb 5, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا کی حکومت نے ملک میں آنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ساتھ لانا لازمی قرار دے دیا ہے بصورت دیگر ملک میں داخلے کی اجازت پر پابندی لگا دی گئی ۔

آسٹریا کی وزارت صحت نے ملک میں داخلے کے نئے ضابطے کو شائع کیاجس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو اپنے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ بھی رکھنا ہو گا اور یہ ٹیسٹ سات دن سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔ مسافروں کے لئے آن لائن رجسٹریشن 10 فروری سے لازمی ہے، ضابطے کے مطابق 7 فروری بروز اتوار سے پہلے سے اندراج کرایا جاسکتا ہے۔ آسٹریا میں داخلے کے بعد “مفت ٹیسٹ” بھی کیا جائے گا۔ منفی کورونا ٹیسٹ کے ساتھ 10 دن کے قرنطینہ کو پانچ دن بعد بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔