• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اٹلی میں سکوٹر سوار خاتون بس کی ٹکر سے جاں بحق

Feb 9, 2021

میلان (نمائندہ خصوصی) اٹلی میں سکوٹر سوار خاتون کی بس کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے باعث اس کا انتقال ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق جنیوا میں سیگ وے (الیکٹرک سکوٹر)پر سوار ایک خاتون کی اچانک لاری کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئی ۔اٹلی کی پولیس کے مطابق خاتون اپنے بچوں کو سکول سے لا رہی تھی کہ اچانک حادثہ پیش آگیا ۔پولیس نے بس کے ڈرائیور کا شراب اور منشیات ٹیسٹ کیا جو کہ منفی آیا ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا گیا ہے۔اطالوی شہروں میں الیکٹرک سکوٹر یا سیگ ویز تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔