• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

Feb 18, 2021

ینگون (ویب ڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے آنگ سان سوچی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

میانمار کے دارالحکومت ینگون میں فوج کے اقتدارپر قبضے کے خلاف مظاہرین نے فوجی قافلوں کو روکنے کے لیے گاڑیاں بیچ سڑک پر کھڑی کردیں، ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں برسائیں۔

واضح رہےکہ میانمار نے فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ملک بھر میں اساتذہ اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فوجی بغاوت کے خلاف بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔