• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

 پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے گریٹرمانچسٹرکی صحافی برادری کے ساتھ ایک خاص نشست کا انعقاد کیا 

Feb 21, 2021

مانچسٹر (عارف چوہدری ) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے گریٹرمانچسٹرکی صحافی برادری کے ساتھ ایک خاص نشست کا انعقاد کیا  جس میں سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر پاکستانی صحافی برادری نے باہمی اتحاد کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی اور وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی اور سر بلندی کے لئے ان کے جذبے اور کوششوں کو سراہا۔۔ قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ نمائندہ صحافیوں  پر مشتمل تھنک ٹینک قائم کیا جائیگا اس موقع پر سینئر صحافیوں محبوب الہی بٹ، غلام مصطفی مغل  طلعت گوندل،  چودھری عارف پندھیر اور علامہ عظیم جی نے اپنے خیالات  میں کہا کہ تمام  صحافی پاکستان کی عظمت اور

سر بلندی کے لیے ہر قسم کی علاقائیت، مذہبی اور مسلکی یا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کمیونٹی اور ملک  کی فلاح و اصلاح  کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروۓکار  لانے میں کوشان رہتے ہیں۔
 قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ وہ صحافیوں کا تھنک ٹینک قائم کریں گے جو اوورسیز پاکستانیوں اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشاورت کا کردار ادا کرے گا۔
اس دوران کرونا وائرس کے باعث پیش آنے والے مسائل اور مشکلات پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے سینئر صحافی اسحاق چوہدری کی والدہ اور سینئر صحافی سید وارث احمد نظامی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ قونصل جنرل طارق وزیر  اور صحافیوں نے سینئر صحافی غلام مصطفی مغل کو ملکہ برطانیہ کے نمائندے کی طرف سے تعریفی خط  ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ قونصل جنرل طارق وزیر نے بیورو چیف نوائے وقت گروپ بر طانیہ اور سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر کو پاکستان ایوارڈ اکیڈیمی کی جانب سے انکی صحافتی خدمات پر خصوصی ایوارڈ ملنے پر انکو مبارکباد دی طارق وزیر جب سے پاکستانی مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات ہوئے ہیں انہوں نے  ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے قریبی تعلق رکھا ھوا ھے اور سب سے مشاورت بھی کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ان سے بہت خوش ہے