• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی مسافر طیارہ کھمبے سے ٹکرا گیا

Feb 21, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی)بھارتی مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقت کھمبے سے ٹکرا گیا،تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرانڈیا کے طیارے نے وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہی تھی کہ اس دوران جہاز کو حادثہ پیش آیا۔دوحہ سے آنے والی ایئرانڈیا کی پرواز جیسے اترنے لگی تو جہاز پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور رن وے کے قریب لگے کھمبے سے جاکر ٹکرایا۔ واقعے میں جہاز کو تو نقصان پہنچا البتہ تمام مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔