• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں 4.7شدت کا زلزلہ ،کئی مکان جزوی طور پر تباہ

Mar 31, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں 4.7شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے کئی مکانات جزوی طور پر تباہ ہو گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔آسٹریا کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر چھتیس منٹ پر زلزلہ آیا جس نے مشرقی آسٹریا کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے جھٹکے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے اندرونی شہر میں واقع گھروں اور دفتروں میں بھی محسوس کیے گئے ۔سنٹرل انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیات اور جیوڈینامکس (زیڈ اے ایم جی) کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی لوئر آسٹریا میں تھا جو وینر نیوسٹڈ سے تقریبا دس کلومیٹر اور نیوکرکھن سے پانچ کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی صرف 3000 تین ہزار میٹر تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق زلزلہ کے مرکز کے علاقے میں عمارتوں کو تھوڑا سا نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کا جھٹکا آسٹریا کے بڑے حصوں اور یہاں تک کہ آس پاس کے ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔ یوروپی بحیرہ روم کے سیسمولوجیکل سنٹر) کے مطابق کروشیا سے بھی زلزلہ کے جھٹکے کی اطلاع موصول ہوئی۔یہ 1972 کے بعد کا سب سے زوردار زلزلہ ہے جس نے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔