• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہولی پر اپنی گرل فرینڈ کو ملنے گیا نوجوان لڑکی کے اہلخانہ کے ہتھے چڑھ گیا

Apr 2, 2021

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہولی پر اپنی گرل فرینڈ کو ملنے گئے نوجوان کی موت سے ملاقات ہو گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سمبھل میں پیش آئی جہاں ہولی کے روز بیلاری کا رہائشی 21سالہ نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے ملنے اس کے گاﺅں بھوانی پور چلا گیا۔ وہاں لڑکی کے گھروالوں نے دونوں کو اکٹھے دیکھ لیا اور پکڑ کر تیز دھار آلے کے وار کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے اس کی لاش بوری میں ڈال کر گوند پور روڈ کے قریب کھیتوں میں پھینک دی۔ بھوانی پور میں مقتول کے رشتہ دار بھی رہتے تھے، جنہوں نے اس کے لاپتہ ہونے پر پولیس کو رپورٹ درج کروا دی اور شک کی بنیاد پر لڑکی کے گھروالوں کو نامزد کر دیا۔

پولیس نے لڑکی کے باپ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تواس نے جرم کا اعتراف کر لیا اور اس کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق کیس میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔