• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بارسلوناکے مشہور ساحلوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

Apr 5, 2021

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) رواں سال بارسلونا کے چار مصروف ساحلوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سگریٹ نوشی پر یہ پابندی 29 مئی سے 12 ستمبر تک عائد رہےگی۔ فیصلے کا اطلاق سانت میکل، سومروسترو، نووا آئیسیرا، نووا ماربیا کے ساحلوں پر ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سانت فیلیو ڈی گیلس، لوریت ڈی مار کے ساحلوں پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے۔ بارسلونا میں سگریٹ نوشی کل اموات میں سے 13 فیصد لوگوں کی موت کی وجہ بنتی ہے۔ صحت کے علاوہ سگریٹ ایک بہت بڑا ماحولیاتی مسئلہ بھی ہے۔ ساحل پرسگریٹ آبی آلودگی کا باعث بنتی ہے جو کہ سمندری حیات کے لئے نقصان دہ ہے۔