سری نگر(نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ، مزید چار کشمیریوں کو شہید کرد یا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر ی نوجوانوں کو ضلع پلواما اور شوپیاں میں شہید کیاہے جس کے بعد دو روز میں شہدا کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام اس وقت شروع ہوئی جب فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ کے جان محلہ میں تلاشی شروع کی۔ علاقے کو گزشتہ شام بھارتی فوج کے 42آرار، سی آرپی ایف اور اس او جی اہلکاروں نے محاصرے میں لیاتھا اور آج صبح ہی محاصرے کے دورا ن ہی تصادم شروع ہو گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری،مزید4کشمیر ی شہید
