نیو یارک(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے سربراہ یوسی کوہن سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی۔
العربیہ نیوز کے مطابق موساد چیف سے ملاقات صدر کی طے شدہ ملاقاتوں کے شیڈول میں شامل نہیں تھی۔ ملاقات سے چند منٹ قبل صدر جو بائیڈن نے یوسی کوہن کو ملاقات کا پیغام بھیجا جو پہلے سے وائٹ ہاﺅس میںموجود تھے۔امریکی صدر نے موساد کے سربراہ کو چند منٹ قبل بغیر کسی پروگرام کے ملاقات کے لیے بلا لیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہ نماﺅں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا۔
امریکی صدر نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو اچانک ملاقات کے لیے بلالیا ،دونوں کے درمیان کیا بات ہوئی ؟ایران کے لیے تشویشناک خبر
