بیجنگ ( ویب ڈیسک ) چین کا بے قابو راکٹ بالآخر زمین پر گر ہی گیا ، لانگ مارچ فائیو بی بحیرہ ہند میں گرا۔الجزیرہ کے مطابق لانگ مارچ فائیو بی کا زیادہ حصہ فضا میں ہی جل گیا تھا۔
چین کے سرکاری میڈیا نے چائنہ مینڈ سپیس انجینئرنگ آفس کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ کی 18ٹن وزنی باقیات بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 10.24 (02:24 GTM)پر 72.47 ڈگری مشرق طول بلد اور 2.65 ڈگری شمال عرض بلد میں زمین کی فضائی حدود میں داخل ہوئیں ۔
گزشتہ روز روسی سپیس ایجنسی نے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کیا تھا جہاں پر چین کے بے قابو راکٹ کے گرنے کے امکانات تھے ،روسی ایجنسی نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو خصوصاً خبردار کیا تھا جبکہ امریکا، لاطینی امریکا، افریقا یا آسٹریلیا بھی راکٹ گرنے کے امکانات ظاہر کئے تھے ۔
ادھر امریکی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ہم راکٹ کو مارگرانے سمیت بہت سی صلاحیتیں رکھتے ہیں لیکن ہم ایسا کرنے کا کوی ارادہ نہیں رکھتے ۔ توقع ہے راکٹ سمندر یا اسی قسم کی جگہ گرے گا۔