• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات ، 27 افراد جان کی بازی ہارگئے

Jun 9, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بنگال میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے دوران بجلی گرنے کے مختلف واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان تھے، جو برسات کے دوران کھیتوں میں کام کررہے تھے تو اسی دوران واقعات پیش آئے۔آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔